اُردو پوائنٹ پکوان

قیمے کٹلس


اجزا: قیمہ 500گرام انڈے 4عد د کالی مرچ 10گرام سرخ مرچ ثابت 4عد د خشک دھنیا 5گرام سفید زیرا آدھ چمچ سرکہ دوچائے کے چمچ نمک حسب ذائقہ گھی حسب ضرورت طریقہ ء: قیمے میں سرکہ ملاکر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔کالی مرچیں باریک پیس لیں۔پھر اس میں خشک دھنیا ،کالی مرچیں ،زیرہ اور نمک ملا کر مکس کریں ۔ثابت سر خ مرچوں کو باریک کتر کر قیمے میں خوب اچھی طرح ملائیں تقریباء آدھے گھنٹے تک پڑا رہنے دیں پھر ہاتھ کے ساتھ اس کے کٹلس بنا کر رکھتے جائیں ۔فرائی پین میں گھی گر م کر کے اس میں کٹلس ڈال کر سرخ کر کے باہر نکالیں۔انڈوں کو ابال کر چھیل لیں اور گول گول کاٹ کرقتلوں کیساتھ سجاکر رکھیں۔ان کے اوپر معمولی سانمک اور پسی ہوئی کالی مرچ چھڑک دیں۔مزیدار قیمے کے کٹلس تیار ہیں۔پودینے کی چٹنی کے ساتھ کھانے کے لئے پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ