اُردو پوائنٹ پکوان

کلب سینڈوچ


اجزاء: انڈے چھ عد د کالی مرچ چائے کا چمچ مسٹرڑ چائے کاچمچ زیتون کاتیل 2کھانے کے چمچ لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ درمیانی ڈبل روٹی باریک کٹے ہوئے سلائس آدھی مر غی ابلے ہوئے ٹکڑے مکھن مناسب نمک پون چائے کا چمچ طریقہء: انڈے ہلکے ابال کر توڑکر ایک بلینڈر میں ڈالیں۔انڈوں میں مرغی کے علاوہ تمام چیزیں ملاکر پھینٹیں۔یک جان پیسٹ بن جائے گا۔چھری سے ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ دیں۔مرغی کے چھو ٹے چھوٹے قیمے کی طرح ٹکڑے کر لیں۔ ہڈیاں نکال دیں تمام ڈبل روٹی کے ٹکڑوں پر ایک طرف پیسٹ لگائیں اور دو ٹکڑوں کے در میان مرغی کا قیمہ رکھ کر ٹکڑ ے جوڑ دیں۔تمام ٹکڑوں کو اوپر نیچے رکھتے رہیں اور تکون کی شکل میں کاٹ لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ