اُردو پوائنٹ پکوان

کلب سینڈوچز


سب سے پہلے ایک فرائی پین میں مکھن کو درمیانی آنچ پر پگھلا کر چکن کے ٹکڑوں کو فرائی کرلیں۔
 اس کے بعد چکن میں نمک اور کالی مرچ شامل کر کے اسے بھی ہلکا سا فرائی کرلیں۔
 پھر بریڈ کے سلائس کو ہلکا سا سینک کر مایونیز لگانے کے بعد اس کے اوپر پہلے چکن کے ٹکڑے اور پھر سلاد پتہ رکھیں۔
 اس کے بعد اس پر ایک اور سلائس رکھیں اور مایونیز لگا کر پہلے چیز سلائس اور پھر ٹماٹر کے قتلے رکھنے کے بعد نمک اور کالی مرچ چھڑک دیں۔
 اب اوپر تیسرا سلائس رکھ دیں اور اس میں سے ٹوتھ پک گزار کر نصف سے چھری کی مدد سے کاٹ دیں۔
مزیدار کلب سینڈوچ پلیٹ میں رکھ کر فرنچ فرائیز (French Fries) کے ساتھ پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ