اُردو پوائنٹ پکوان

چکن سینڈوچ


اشیاء: انڈے تین عدد کالی مرچ چائے کا چمچہ مسٹرڈپاؤڈر چائے کا چمچہ زیتون کا تیل ایک ٹیبل سپون لیموں کا رس ایک چائے کا چمچہ درمیانی ڈبل روٹی باریک کٹے ہوئے سلائس چکن(ایک پاؤ) 250گرام ابلے ہوئے ٹکڑے مکھن حسب ضرورت نمک حسب ذائقہ ترکیب: انڈے ابال کر توڑ کر گرائنڈ میں ڈالیں۔ مرغی اور سلائس کے علاوہ تمام چیزیں گرائنڈر میں ڈال دیں اور پیسٹ بنا لیں۔ ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ لیں۔ مرغی کے ابلے ہوئے ٹکڑوں کا قیمہ بنا لیں اس میں مزید نمک کالی مرچ ملا دیں۔ تمام ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کے ایک طرف پیسٹ لگائیں اور درمیان میں مرغی کا قیمہ رکھ کر جوڑ دیں اور پھر تکون کی شکل میں کاٹ لیں۔ کیچپ یا گھٹی چٹنی کے ساتھ بچوں کو بے حد مرغوب ہوتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ