اُردو پوائنٹ پکوان

کریمی چکن مشروم


ضروری اشیاء: چکن بریسٹ 1پاؤ (لمبائی میں کٹے ہوئے پیس) ویجی ٹیبل آئل 1کھانے کا چمچہ لہسن 2جوے ہری پیاز (کٹی ہوئی) 4عدد مشروم (کٹے ہوئے) 1پاؤ فریش کریم 1کپ چکن یخنی کپ کالی مرچ (پسی ہوئی) حسب ضرورت نمک حسب ذائقہ ترکیب: ایک پتلی میں تیل گرم کرکے اس میں کٹا ہوا لہسن ڈالیں۔ جب لہسن ہلکا براؤن ہو جائے تو اس میں مرغی ڈال کر 5منٹ بھونیں پھر تھوڑا سا پانی ڈال کر گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب مرغی گل جائے تو اس میں ہری پیاز کٹی ہوئی اور مشروم کٹے ہوئے ڈال کر 2منٹ بھونیں اس کے بعد آنچ ہلکی کرکے کریم پھینٹ کر اس میں ڈالیں اور چمچہ چلاتی رہیں اور ساتھ میں یخنی ڈال کر 15منٹ دھیمی آنچ پر پکائیں۔ جب سوس گاڑھی ہو جائے تو اس میں نمک، کریم اور کالی مرچ ڈال کر اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ