اُردو پوائنٹ پکوان

چکن شیزوان


ان سارے مصالحوں کو چکن میں شامل کرکے اس کو ایک دو گھنٹے کے لئے میرینیٹ کریں تو زیادہ مزے کا بنتا ہے
ورنہ اگر ٹائم نہ ہو تو بس ان سب کو چکن میں شامل کر کے چکن کو ڈیپ فرائی کر کے گولڈن بروٴان کر لیں
اب ایک پیالے میں تقریباً ہالف کپ ٹماٹو ساس، تین ٹیبل اسپون چلی ساس، ایک ٹیبل اسپون سویا ساس، کٹی ہوئی لال مرچیں ایک ٹیبل اسپون ڈال لیں
اگر کم تیز کھانا ہو تو کم کر لیں
زیادہ کھانا ہو تو اسی حساب سے زیادہ کر لیں
سرکہ ایک ٹیبل اسپون، چائینیز نمک کواٹر ٹی اسپون
اب ایک پین میں ایک ٹیبل اسپون تیل گرم کریں اور اس میں لہسن ادرک ڈالیں، اس کے ساتھ جو ساس پیالے میں مکس کر کے رکھی تھی وہ ڈال دیں
اگر کم گریوی والا پسند ہے تو ایسے ہی ٹھیک ہے ورنہ ایک کپ چکن کی یخنی شامل کر دیں
جب ابلنے لگے تو ایک یا دو ٹی اسپون کارن فلور پانی میں حل کر کے اس میں ڈال کر حسب منشاء گاڑھا کر لیں
اب ایک دوسرے پین میں تھوڑے سے تیل کو گرم کریں
تھوڑی سی لہسن ادرک ڈالیں اور پھر اسپرنگ اونیئین اور چکن کے فرائیڈ پیس ڈال کر تھوڑا سا اسٹر کریں
اب جو سبزی آپ کو پسند ہو وہ ڈال دیں
اس میں مشروم، شملہ مرچ، گاجر، بین اسپراوٹ شامل کرسکتے ہیں
سب سبزیوں کو اسٹر فرائی کرنے کے بعد اس میں جو ساس بنا کر رکھی تھی وہ شامل کردیں
اور گرم گرم فرائیڈ رائیس کے ساتھ سرو کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ