اُردو پوائنٹ پکوان

زعفرانی کوفتہ بریانی


انڈوں کو ابال کر درمیان سے ان کی زردیاں نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔
قیمے میں چار ابلے ہوئے انڈوں کی سفید یاں ،ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن ،ہری مرچیں ،بھنا کٹا زیرہ،نمک اور بھنا ہوا بیسن ڈال کر پیس لیں ۔
ہتھیلی کو ہلکا سا گیلا کرکے اس پر قیمے کو رکھ کر چھوٹے چھوٹے کوفتے بنائیں اور ہر کوفتے کے درمیان میں انڈے کی زردی رکھ کر بند کر دیں۔
چاولوں کو پندرہ سے بیس منٹ بھگو کر رکھنے کے بعد ایک کنی ابال کر چھان لیں۔
باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں پھر اس میں ادرک لہسن ،نمک،لال مرچ اور دھنیا ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔ساتھ ہی کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔
جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو دہی ڈال کر بھونیں اور گھی علیحدہ ہونے پر اس میں آدھی پیالی پانی اور تیار کئے ہوئے کوفتے ڈال دیں۔
تین سے چار منٹ بعد جب کوفتوں کی رنگت تبدیل ہونے لگے تو اس پر ابلے ہوئے چاول ڈالیں اور زعفران کو دودھ میں ابال کر اس پر ڈال دیں ۔
آخر میں پسا ہواگرم مصالحہ چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ