اُردو پوائنٹ پکوان

مرغ کی بادام ، میوہ دار بریانی


مرغ کو حسب ضرورت ٹکڑوں میں کاٹ لیں
تمام مصالحے کو اچھی طرح پیس کر دہی میں ملا دیں اور گوشت کے ٹکڑوں کو اس دہی میں دویا تین گھنٹے تک بھگوئے رکھیں
ٹکڑوں کو کڑ کڑاتے ہوئے گھی میں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں
جب ٹکڑے دہی کے پانی سے گل جائیں تو تھوڑا سا بھون لیں
اسی دوران الگ دیگچی میں چاولوں کو ابال لیں اور تیسری دیگچی میں آدھی مقدار چاولوں کی ڈال کر ساتھ ہی اوپر گوشت کے ٹکڑوں کو مصالحے سمیت ڈال دیں
باقی کے چاول ان ٹکڑوں پر ڈال دیں
پھر پانچ منٹ کے دم پر رکھ دیں
دم کے بعد چاولوں کو ڈش میں نکال لیں
ڈش میں نکالنے کے بعد ابلے ہوئے انڈوں کو گولائی میں کاٹ لیں
میوے اور بادام انڈوں کے ساتھ چاولوں کے اوپر ڈال دیں اور مہمانوں کو پیش کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ