اُردو پوائنٹ پکوان

مرغ اخروٹ


اجزاء: مرغ کا سینہ 250 گرام انڈے 2عدد(صرف سفیدی) کوکنگ آئل چار بڑے پیالے میدہ دو بڑے چمچے اخروٹ کی گری گرام نمک اڑھائی چمچے چھوٹے کالی مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ انناس حسب ضرورت ترکیب: مرغ کے گوشت کے ٹکڑے کر کے ان میں نمک مرچ ملائیں انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر اس میں میدہ اچھی طرح ملائیں گوشت کے ٹکڑوں کو انڈوں کی سفیدی اور میدے کی گاڑھی گاڑھی لئی میں ڈبو ئیں اور ان پر اخروٹ کی گری کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لگائیں۔تیل کو فرائی پین میں یا کڑاہی میں ڈال کر کڑکڑائیں اورپھر گوشت کے ٹکڑے ایک ایک کر کے اس میں ڈالیں جب سرخ ہوجائیں تو باہر نکالیں۔ تیل اچھی طرح نچوڑ کر گوشت کے ٹکڑوں کوایک بڑی پلیٹ میں ڈال کر پھیلا لیں۔ انناس کے پارچے اس طرح کاٹیں کہ پر پھیلائی ہوئی تتلی بن جائیں۔ اب انناس کی یہ تتلیاں پلیٹ کے کناروں پر مناسب فاصلے سے چھ سات عدد رکھیں۔ تتلی کے پروں کے درمیان میں ہری مرچ بھی سجائی جاسکتی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ