اُردو پوائنٹ پکوان

خوبانی اور چکن


اشیاء: خوبانی خشک ایک پیالی مرغ کلو گرام مٹر پیالی آلو ایک (باریک کا ٹ لیں) سرخ مرچ ایک چٹکی (پسی ہوئی) نمک چائے کا چمچہ ہری پیاز دو (باریک انچ کے لمبے ٹکڑے کر لیں) دار چینی ایک ٹکڑا لونگ دو عدد لہسن 8جوئے ادرک ایک ٹکڑا(پیس لیں) پانی ایک پیالی مکھن ایک کھانے کا چمچہ کالی مرچ دو چٹکی سلاد کے پتے دو(کاٹ لیں) ترکیب: رات کو خوبانیاں پانی میں بھگو دیں اور صبح کو ہلکا سا جوش دے کر نرم کر لیں۔ ایک پیالی پانی میں مرغ ابلنے رکھ دیں۔ نمک، دار چینی، لہسن، ادرک اور مرچ ڈال دیں۔ پانی تھوڑا رہ جائے تو آلو، مٹر اور خوبانیاں شامل کر کے دم دیں۔ اب مکھن گرم کر یں اور اس میں سب چیزوں کو تل لیں۔ اوپر سے کالی مرچ چھڑک دیں۔ سلاد کے ساتھ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ