اُردو پوائنٹ پکوان

چکن منقہ


اشیاء: بڑا چوزہ ایک عدد دہی آدھ پاؤ ادرک ایک گانٹھ لونگ تین عدد پیاز دو پوتھیاں لال مرچ ایک چمچ ہلدی ایک چمچ گرم مصالحہ ایک چمچ پسا ہوا زیرہ ایک چمچ ہری مرچ تین عدد منقہ بارہ دانے ہرا دھنیا ایک گڈی زیرہ پسا ہوا آدھ بڑا چمچ نمک حسب ذائقہ گھی حسب ضرورت ترکیب: پیاز کو خوب باریک کتر کر ہری مرچوں کو بھی بہت باریک کتر لیجئے۔ چوزے کو صاف کر کے اسے مناسب ٹکڑوں میں کاٹیں۔ پتیلی میں گھی کڑ کڑا کر اس میں دہی پیاز اور پسا ہوا سب مصالحہ بھونیے اس میں چوزے کے ٹکڑے چھوڑ دیجئے اور انہیں اتنا بھونیے کہ خوب لال ہو جائیں اس کے بعد پتیلی میں گرم مصالحہ، زیرہ، ہلدی ، نمک، دوہری مرچیں، ایک پیالی پانی سمیت ڈال دیجئے۔ آنچ دھیمی رکھیے۔ جب سالن تیار ہو جائے تو حسب پسند گاڑھا گاڑھا شوربہ رکھ کر اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ