اُردو پوائنٹ پکوان

چکن کورمہ ودھ کاجو پیسٹ


دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر ساتے فرائی کرکے نکالیں
اسی تیل میں چکن ڈال کر فرائی کر کے لہسن پیسٹ اور نمک ڈال کر بھونیں
فوڈ پروسیسر میں ساتے فرائی کی ہوئی پیاز ’ کاجو او ر 1/2کپ پانی ڈال کر گرائینڈ کر لیں
اس مکدچر کو چکن میں شامل کردیں
لال مرچ پاؤڈر ‘ دھنیا پاؤڈر‘ ہلدی پاؤڈر‘ چھوٹی الائچی اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر پکائیں
گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو دہی ڈال کر مکس کریں اور اچھی طرح بھون لیں
گرم مصالحہ پاؤڈر اور ادرک ڈال کر 5 منٹ دم پر رکھ دیں
تیل اوپر آجائے تو چولہا بند کر کے سرونگ ڈش میں نکال کر کاجو سے گارنش کرکے پیش کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ