اُردو پوائنٹ پکوان

ویجیٹیبل چیز رِنگ


دودھ کو ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں نمک اور دہی ڈال دیں ۔اتنی دیر ابالیں کہ پانی علیحدہ ہوجائے۔
دودھ کو چولہے سے اتار کر اس میں دو سے تین پیالی ٹھنڈا پانی ڈال کر رکھ دیں ۔دس سے پندرہ منٹ بعد چھلنی پر ململ کا کپڑا رکھ کر دودھ کو چھان لیں ۔
پانی مکمل طور پر نکل جائے تو ململ کے کپڑے کی پوٹلی سی بنا کر لٹکا دیں اور ہاتھوں سے دبا کر اچھی طرح پانی نکال دیں اور کاٹج چیز کو اسی طرح پوٹلی میں ہی فریج میں رکھ دیں۔
مشرومز ،زیتون اور شملہ مرچ کو باریک چوپ کرلیں اور فرائینگ پین میں ان کو کوکنگ آئل میں ہلکا سا فرائی کرلیں اور چولہے سے اتارتے ہوئے اس میں تھائم اوراور یگا نو چھڑک دیں ۔
پھر کاٹج چیز کو فریج سے نکال کر چاپنگ بورڈ پر رکھیں اور کالی مرچ ملا کر تھوڑا سا ہتھیلیوں سے رگڑ کر یکجان کرلیں ۔اس میں فرائی کی ہوئی سبزیاں ڈال کر اچھی طرح ملالیں ۔
ہاتھوں کو گیلا کرتے ہوئے اس کو حسب پسند شیپ میں بنالیں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ