اُردو پوائنٹ پکوان

مشروم ودھ پوٹیٹو پاسٹا


ضروری اشیاء: مشروم 1کپ پوٹیٹو پاسٹا 1کپ پیاز 1عدد (باریک چوپ کرلیں) لہسن کاجوا 1عدد (کوٹ لیں) ٹماٹر 4عدد (چھلکا اُتار کر چوپس کرلیں) سبزی کی یخنی 3-4کھانے کے چمچے نمک حسب ِ ذائقہ سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ِ ذائقہ تیل 1کھانے کاچمچہ مکھن 2کھانے کے چمچے پارسلے 2کھانے کے چمچے (چوپ کیا ہوا) پنیر حسب ِ ضرورت ترکیب: مشروم اگر بڑے سائز کے ہیں تو انہیں کاٹ کر چھوٹا کرلیں۔ سوس پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر ہلکی آنچ پر 4-5منٹ تک فراء یکریں۔ اس کے بعد اس میں مشروم ڈالیں اور تیز آنچ پر3-4منٹ تک ساتے کریں۔ ٹماٹر، سبزی کی یخنی، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر چمچہ چلائیں اور ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر8منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹروں کے ٹرم ہو جانے تک چمچہ چلائیں۔ نمک ملے پانی میں پاسٹا کو ابال کر پانی نتھار لیں اس کے بعد ابلے ہوئے پاسٹا میں مکھن ملائیں اور اس میں پارسلے شامل کریں اور سرونگ پلیٹ میں نکال لیں۔ تیار کئے ہوئے مشروم اور ٹماٹر کے آمیزے کوپاسٹا کے اوپر ڈالیں اور اس کے اوپنر پنیر کے پیسز ڈالیں مزیدار مشروم ودھ پوٹیٹو پاسٹا تیار ہے۔ چلی گارلک سوس کے ساتھ سرو کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ