اُردو پوائنٹ پکوان

اسٹرابیری جیلی


اجزاء: رفحان اسٹرابیری جیلی ایک پیکٹ اسٹرابیری 2-3عدد ناشپاتی ایک عدد(کیوبز کاٹ لیں) ترکیب: پیکٹ پر دئیے گئے طریقے سے جیلی تیار کر یں۔ جیلی کو مولڈ میں ڈالتے ہوئے اس میں اسٹرابیری اور ناشپاتی کے ٹکڑے رکھ کر جما لیں۔ اسٹرایبری کے ساتھ سرو کر یں۔ ## ونیلا کریم برولی اجزاء: ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر دو کھانے کے چمچے دودھ 1کپ چینی چار کھانے کے چمچے انڈے کی زردی تین عدد کریم کپ ونیلا ایسنس چائے کا چمچہ کیریمل کے لئے : چینی دو کھانے کے چمچے پانی ایک کھانے کا چمچہ کیریمل تیار کرنے کے لئے: فرائنگ پین میں چینی کو براؤن ہونے تک پکائیں، اس کے بعد اس میں پانی ڈال دیں اور چولہا بند کر دیں۔ ترکیب: کسٹرڈ پاؤڈر اور چینی کو پکائیں۔ گاڑھا ہونے پر چولہا بند کر دیں۔ اب جلدی جلدی انڈوں کی زردی ڈالیں اور چمچہ چلائیں۔ یک جان ہو جائے تو ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھیں۔ اس کے بعد اس میں کریم اور ونیلا ایسنس شامل کر کے ڈش میں نکال کر اوپر سے تیار کیا ہوا کیریمل ڈال دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ