اُردو پوائنٹ پکوان

سپیشل جیلی


اشیاء: جیلی ایک پیکٹ چینی کھانے والے دو چمچے کریم 25گرام گرم پانی ایک پیالی ٹھنڈا پانی ایک گلاس بادامکی گری 15گرام پستہ 10دانے ترکیب: ایک پلیٹ میں جیلی کا پیکٹ الٹ دیجئے اور اس میں چینی ڈال کر خوب اچھی طرح ملا لیجئے۔ چینی جیلی میں اچھی طرح مل جائے تو ایک پیالی گرم پانی ڈال کر خوب پھینٹئے۔ جب جیلی اور پانی یک جان ہو جائیں ، تو ایک گلاس ٹھنڈا پانی ڈال کر اچھی طرح ملا لیجئے اور جمنے کے لئے رکھ دیجئے۔تقریباً4/3گھنٹے بعد اس میں بادام کی گریاں اور پستہ کتر کر ڈال دیجئے۔ کریم بھی ڈال دیجئے اور آہستہ آہستہ اچھی طرح ملا دیجئے اور ٹھنڈی ہونے کیلئے رکھ دیجئے۔ خوب ٹھنڈی ہو کر جم جائے تو شوق فرمائیے۔ لذیذ اور خوش ذائقہ سپیشل جیلی تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ