اُردو پوائنٹ پکوان

سیب کی چٹنی


اشیاء:۔ سیب تین کلو پیاز ایک کلو ادرک نصف کلو لہسن تھوڑا سا چینی ڈیڑھ کلو نمک ۱۲۰ گرام سرخ مرچ ۳۰ گرام خربوزے کے بیج سو گرام گرم مصالحہ دو چائے کے چمچے سرکا ۲۵۰ ملی لیٹر ترکیب:۔ سیب دھو کر صاف کپڑے سے خشک کر لیں اور چھلکا اتار کر کدو کش کر لیں اب پیاز لہسن اور ادرک کو بھی باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں ایک برتن میں کدو کش کیا ہوا سیب باریک کتری ہوئی پیاز ادرک اور لہسن ڈال دیں اور اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ سب چیزی گل جائیں۔ گل جانے پر سارے مصالحے چینی اور خربوزے کے بیج ڈال کر ملا دیں۔ پھر سرکا ڈال کر تھوڑی دیر اور پکائیں ٹھنڈا ہو جانے پر استعمال کے لیے بوتلوں یا مرتبان وغیرہ میں محفوظ کر لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ