اُردو پوائنٹ پکوان

ناشپاپی کی چٹنی


اجزاء: ناشپاتی 2سیر چینی 1سیر نمک 1چھٹانک پیاز کاٹی ہوئی 1چھٹانک سیاہ مرچ چھٹانک لونگ 8عدد لہسن 8تریاں سیاہ زیرہ ایک چائے کا چمچ املی ایک پاؤ سرکہ ایک چائے کی پیالی طریقہ: نرم ناشپاتیا ں دھو کر چھیلیں اور کاٹ کاٹ کر پانی میں ڈالتے جائیں جب تمام ناشپاتیاں کاٹلیں تو ان میں دو پیالی پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں ۔اس دوران املی اچھی طرح بھگو کر سرکے میں ملادیں۔تمام مصالحہ موٹا موٹا کوٹ کر لہسن اور پیاز شامل کر کے پوٹلی باند ھ لیں ۔اتنے عرصہ میں پھل گل چکا ہوگا ۔اب اس میں مصالحے والی پوٹلی اور چینی ڈال دیں اور درمیانی آ نچ پر پکنے دیں ۔جب چٹنی گاڑھی ہوجائے تو سرکے میں بھگوئی ہوئی چٹنی کا رس نکال کر صاف کپڑے میں چھان کر چٹنی میں ڈال دیں ۔اس کے بعد جوں ہی چٹنی گاڑی ہو جائے چولہے سے اتار لیں اور بوتلوں میں بھر کر رکھیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ