اُردو پوائنٹ پکوان

مربہ سیب کشمیری


اشیاء: کشمیری سیب ایک کلو گرام چینی دو کلو گرام روح کیوڑہ تھوڑا سا ترکیب: سب سے پہلے بڑے بڑے کشمیری سیب جو کہ باکل بے داغ ہو ں انھیں چھیل کر پانی میں ڈالیں اور تھوڑا سا روح کیوڑہ ڈال کر اچھی طرح سے جوش دیں ۔ اور پھر اس پانی کو چولہے سے اتار کر سیبوں کو صاف کر کے الگ رکھ لیں۔ ان میں پانی بالکل نہ رہے۔ اب جتنے وزن کے سیب ہوں یعنی ایک کلو گرام سیب ہوں تو ان سے دو گنا یعنی دو کلو گرام چینی لے کر اس کی ایک تار کی چاشنی تیار کر لی جائے۔ جب چاشنی تیار ہو جائے تو سیبوں کو اس میں ڈال دیں اور تھوڑی دیر تک پکا کر اتار لیں اور پھر ایک صاف مرتبان میں قوام سمیت ڈال دیں۔ لذت سے بھر پور اور صحت بخش کشمیری سیبوں کا مربہ تیارہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ