اُردو پوائنٹ پکوان

جام سیب


سیب آدھا کلو گرام چینی آدھا کلو گرام سبز الائچی چند عدد دانے سرخ میٹھا رنگ ایک چٹکی پانی آدھا کلو گرام ٹاٹری چوتھائی ٹی سپون ترکیب: ایک برتن میں پانی ڈال کر اس میں تھوڑا سا نمک گھول لیا جائے ۔ اس کے بعد اس پانی میں سیب کو چھیل کر اس کے ٹکڑے کاٹ لئے جائیں اور پھر نمک ملے پانی میں سیب کانٹے سے سیب کا رنگ براؤن نہیں ہو تا ۔ پھر کسی سٹیل کے برتن میں آدھا کلو گرم پانی میں سرخ رنگ گھول کر سیب کے ٹکڑے ڈال دیں اور چولہے پر رکھ دیں اس کے بعد جب سیب گل جائیں تو آنچ ہلکی کر کے چولہے پر ہی انھیں لکڑی کی ڈوئی سے دبا کر باریک کر لیا جائے اور اس میں چینی ٹاٹری اور سبز الائچی کے دانے ڈال دئیے جائیں ۔ جب چینی کا پانی خشک اور جام گاڑھا ہو جائے تو چولہے پر سے اتار لیا جائے۔ ٹھنڈا ہونے پر شیشے کی صاف بوتلوں یا مرتبان میں بھر لیں۔ بہت عمدہ اور لذت سے بھر پور جام سیب تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ