اُردو پوائنٹ پکوان

مربہ سیب


اشیاء: سیب ایک کلوگرام چینی ڈیڑھ کلو گرام روخ کیوڑہ ایک چھٹانک سبز الائچی دس عدد دانے ترکیب: سب سے پہلے سیبوں کو اچھی طرح سے دھو کر صاف کر لیا جائے اور پھر باریک چھلکا اتار کاان کوکانٹے سے اچھی طرح سے گود لیا جائے۔ اس کے بعد ایک دیگچی میں سیب اور ایک کلو پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیا جائے۔پانچ منٹ ابالنے کے بعد نیچے اتار لیں۔ اس کے بعد ایک دیگچی میں چینی اور ایک کلو پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیا جائے اور چاشنی تیار کر لی جائے۔ چاشنی جب تیار ہو جائے تو اس میں سیب ڈال دیں اوراس قدر پکائیں کہ سیب اچھی طرح سے گل جائیں ۔اب اس میں روح کیوڑہ اور سبز الائچی چھیل کر ڈال دی جائیں اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ جب ٹھنڈا ہو جائے تو صاف اور خشک مرتبان میں ڈال کر ڈھکنا اچھی طرح سے بند کر دیا جائے۔ بالکل اسی طریقے سے آپ خوبانی آلوچے، آڑو، ناشپاتی، انناس، آلوچے ،آلو بخارے اور امرود کا مربہ بھی تیار کر سکتی ہیں۔ یہ بات نوٹ رکھیں کہ امرود کا مربہ زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ مذکورہ بالا سیب کے مربہ کو آپ نہ صرف تا دیر محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ یہ سیب کا مربہ دل دماغ کی طاقت کو بڑھاتا ہے اور انسانی جسم کو فرحت و تاز گی عطا کرتاہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

مزید چٹنیاں ، آچار ، جام ، جیلی ، مربے


اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ