اُردو پوائنٹ پکوان

جام مالٹا


اشیاء: مالٹے کاغذی ایک درجن چینی حسب ذائقہ ترکیب: کاغذی مالٹوں کو چاروں اطراف سے کانٹے کی مدد سے اچھی طرح گود لیا جائے اور پھر کسی برتن میں ٹھنڈا پانی ڈال کر تین چار دنوں کے لئے ان کو ڈبو دیا جائے۔ دن میں دو مرتبہ پانی کو بدلتے رہیں اور پانچویں دن ان کو خاصے پانی میں ہلکی آنچ پر پکا لیا جائے یہاں تک کہ مالٹے اچھی طرح سے نرم ہو جائیں ۔ پھرمالٹوں کو نکال کر ٹھنڈے پانی میں ایک رات تک کے لئے رکھیں اور پھرہر مالٹے کو چھ حصوں میں تقسیم کر لیا جائے۔ ان کے بیج نکال دئیے جائیں ۔ پھلوں کا وزن کر لیں اور پھل کے وزن کے برابرچینی لے لیں ۔ پھل اور چینی کسی برتن میں ڈال دئیے جائیں۔ اور ہلکی آنچ پر پکا لیں۔ یہاں تک کہ قوام خوب اچھی طرح سے گاڑھا ہو جائے۔ اس کے بعد چولہے پر سے قوام اتار لیں اور ٹھنڈا کر نے کے بعد مرتبان وغیرہ میں اسے محفوظ کر لیا جائے۔ عمدہ اور صحت و توانائی سے بھر پور جام مالٹا ہر روز ناشتے کے ساتھ نوش جاں فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ