اُردو پوائنٹ پکوان

جام گریپ فروٹ


اشیاء: گریپ فروٹ چھ عدد مالٹے کارس ایک پاؤ سیب کا رس ایک پاؤ چینی ایک کلو گرام ترکیب: درمیانہ سائز کے عمدہ اقسام کے چھ عدد گریپ فروٹ لیں اور ان کا چھلکا اتار لیں۔ اس کے بعد سفید جالی بھی اچھی طرح سے صاف کر لی جائے۔ پھر ان کو ٹکڑوں میں کاٹ لیا جائے اور پھر ایک برتن میں سیب کا رس مالٹے کا رس اور چینی ڈال کر بغیر گرم کئے ہوئے اس طرح سے ملا یا جائے کہ یہ مرکب صاف شربت کی طرح کا بن جائے ۔ اچھی طرح سے ملانے کے بعد اس مرکب کو ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ تک کے لئے پکا لیا جائے اور پھر گریپ فروٹ کے ٹکڑے ڈا ل دئیے جائیں۔ اس آمیزے کو بیس منٹ تک آگ پر پکا لیا جائے ۔ چولہے پر سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ جب اچھی طرح سے ٹھنڈا ہو جائے تو مرتبان وغیرہ میں محفوظ کر لیں اور حسب ذائقہ نوش جاں فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ