اُردو پوائنٹ پکوان

مربہ گاجر


اشیاء: گاجریں ایک کلو گرام چینی تین پاؤ پانی آدھا کلو گرام سبز الائچی چند عدد دانے روک کیوڑہ حسب پسند بادام حسب خواہش ترکیب: سب سے پہلے گاجروں کو چھیل کر انھیں اچھی طرح سے کچو کے لگائے جائیں اور پھر ان کے ٹکڑے کاٹ لئے جائیں ۔ سٹیل کے کسی برتن میں گاجروں کے ٹکڑے اور آدھا کلو گرام پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ جب گا جریں اچھی طرح سے گل جائیں تو انھیں کسی پلیٹ میں نکال لیا جائے۔ باقی گاجروں کے بچے ہوئے پانی میں الائچی کے دانے ڈال کر شیرہ تیار کر لیا جائے۔ پھر اس میں ابلی ہوئی گاجریں اور روح کیوڑہ ڈال کر چند منٹ تک پکائیں اور پھر بادام چھیل کر ڈال دئیے جائیں۔ اس کے بعد آگ پر سے اتار لیں۔ نہایت عمدہ مربہ تیار ہے۔ ایک روز کے بعد استعمال میں لائیں۔ عمدہ اور لذیذ صحت بخش مربہ ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ