اُردو پوائنٹ پکوان

جام امرود


اشیاء: امرود ایک کلو گرام چینی تین پاؤ لیموں چار عدد پانی پانچ عدد(پیالیاں) ترکیب: امرودوں کو دھو کر اس کے بیج نکال کر باریک کاٹ لئے جائیں اور پھر کسی سٹیل کے برتن میں پانچ عدد پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور جب اچھی طرح سے گل جائیں تو ڈوئی کی مدد سے دباکر مسل لیں اور پھر اس میں چینی اور لیموں کا رس اور سبز الائچی کے دانے ڈال دئیے جائیں۔ گاڑھا ہونے پر اتار لیں اورٹھنڈا ہونے پر شیشے کی صاف بوتلوں یا مرتبان میں بھر لیں۔ بہت ہی تفیس ترین اور عمدہ ترین جام ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ