اُردو پوائنٹ پکوان

مربہ آملے


اشیاء: آم ایک کلو گرام چینی دو کلو گرام عرق لیموں دو تولہ پھٹکٹری تین ماشہ روح کیوڑہ حسب پسند ترکیب: سب سے پہلے آموں کو چھیل کر اچھی طرح سے صاف کر لیا جائے اور پھر چاقو کی نوک سے اسے کچوکے لگائیں۔ اس کے بعد آموں کی قاشیں کاٹ لیں اور پھر سادہ پانی میں پھٹکٹری ڈال کر ابال لیں۔ جب قاشیں اچھی طرح سے گل جائیں ۔ تو کسی چھاننے میں ڈال دیں تاکہ پانی خشک ہو جاے اس کے بعد چینی شیرہ تیار کر لیا جائے اور شیرہ میں یہ قاشیں ڈال دی جائیں ۔ اس کے ساتھ ہی لیموں کا رس اور روح کیوڑہ ڈال دیں۔ چند منٹ تک اسے اچھی طرح سے پکائیں پھر اتار لیں۔ نہایت ہی عمدہ اور صحت بخش مربہ ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ