اُردو پوائنٹ پکوان

مربہ آلو بخارے


اشیاء: آلو بخارے ایک کلو گرام چینی تین عدد کپ ترکیب: سب سے پہلے آلو بخارے پانی میں ڈال کر اچھی طرح سے پکا لیں اور جب نرم پڑ جائیں تو اتار کر چھیل لئے جائیں۔ اس کے بعد ایک کپ پانی میں چینی کا ایک تار کا قوام بنا لیا جائے اور اس میں آلو بخارے ڈال کرہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب یہ اچھی طرح سے پک جائیں تو اتار کر مرتبان وغیرہ میں محفوظ کر لیا جائے۔ نہایت ہی صحت بخش مربہ ہے۔ جوکہ دل و دماغ کو بے حد تقویت و تاز گی عطا کر تاہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ