اُردو پوائنٹ پکوان

مینگو جیلی


اشیاء: کچے آم ایک کلو گرام چینی آدھا کلو گرام گھی ایک چھٹانک سبز الائچی چند دانے روح کیوڑہ حسب پسند ترکیب: سب سے پہلے آم کا عرق نکال لیں اور پھر اس عرق میں چینی شامل کر لیں اور اسے اس قدر پھینٹ لیں کہ چینی عرق میں اچھی طرح سے حل ہو جائے۔ اب ایک دوسری دیگچی میں تقریباََ چھٹانک بھر گھی ڈال کر گرم کر لیں اور الائچی دانہ ڈال کر گھی کو اچھی طرح کڑکڑا لیا جائے اور اس میں چینی ملا ہوا آم کا رس ڈال کرپکا لیں۔ جب قوام شہد کی طرح گاڑھا ہونے لگے تو روح کیوڑہ ڈال کر اتار لیں اور مرتبان وغیرہ میں محفوظ کر لیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور صحت و توانائی سے بھر پور آم کی جیلی تیا رہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ