اُردو پوائنٹ پکوان

خوبانی کی چٹنی


اشیاء:۔ خوبانی ایک کلو خشک چینی ۷۵۰ گرام نمک ۲۰ گرام سرکا ۷۵ ملی لیٹر ادرک ۳۰ گرام سرخ مرچ ۳۰ گرام ترکیب:۔ خشک خوبانی کو اچھی طرح صاف پانی سے دھو لیں پھر اسے رات بھر کے لیے پانی میں بھگو دیں صبح خوبانی کو اسی پانی میں پکا کر اچھی طرح گلا لیں۔ اب اس میں ادرک لال مرچ ، نمک، چینی ڈال دیں۔ اور اتنی دیر تک پکائیں کہ جام کی طرح گاڑھا ہو جائے پھر اس میں سرکا ملا کر دس منٹ تک پکا کر اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر حسب خواہش بوتلوں یا مرتبان میں بھر کر محفوظ کر لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ