اُردو پوائنٹ پکوان

جیلی ٹماٹر


اشیاء: ٹماٹر (اچھی قسم کا) ایک کلو گرام چینی ڈیڑھ پاؤ ترکیب: ٹماٹروں کو اچھی طرح صاف کر لیں اور پھر ان کو کاٹ لیں اور ان کا رس نکال لیں ۔ اس رس کو چولہے پر چڑھا دیں ۔ جب ایک جوش آجائے تو چینی بھی شامل کر لیں اور اس قدر پکائیں کہ مرکب شہد کی مانند دکھائی دینے لگے ۔ اس کے بعد چولہے پر سے اتار لیں اور اچھی طرح سے ٹھنڈا کر نے کے بعد شیشے سے مرتبان میں محفوظ کر لیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور لذت سے بھر پور جیلی ٹماٹر پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ