اُردو پوائنٹ پکوان

جیلی ڈیلائٹ


اشیاء: رس بھری جیلی 100گرام ونیلاآئس کریم آدھا لیٹر سوئٹ کریم حسب ضرورت آلیچیاں حسب ضرورت ترکیب: تین کپ ابلے ہوئے پانی میں جیلی کو اچھی طرح سے حل کر لیا جائے اور پھر آئس کریم کے اوپر انڈیل دیں۔ اس مکسچر کو پانچ منٹ تک برف پر رکھیں اور پھر ان کو حسب پسند سانچوں میں ڈالیں اور فریز ر میں رکھ دیں۔ جب مہمانوں کے سامنے پیش کرنا ہو تو ان سانچوں کو چند سیکنڈ کے لئے گرم پانی میں رکھیں۔ آئس کریم نرم ہو کر سانچوں سے باہر نکل آئے گی ۔ اسے پلیٹوں میں مہمانوں کے سامنے رکھیں اور پھر سویٹ کریم اور آلیچیاں ہر پلیٹ میں آئس کریم کے اوپر سجا دی جائیں۔ نہایت ہی عمدہ اور لذیذ ترین جیلی ڈیلائٹ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ