اُردو پوائنٹ پکوان

جام کشمش


اشیاء: کشمش آدھاکلو گرام چینی آدھا کلو گرام پانی آدھا کپ لیموں دو عدد ترکیب: سب سے پہلے کشمش کو پانی میں جوش دیا جائے اور پھر چینی ملا کر دو منٹ کے بعد اسے چیک کر لیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ اس کے چند قطرے پلیٹ میں ڈال لیں جس میں پہلے سے چند قطرے پانی کے موجود ہوں اور اگر یہ جیلی کی شکل اختیار کر جائے تو جام تیار ہو چکا ہو گا۔ کسی صاف بوتل میں ڈال کر اسے اچھی طرح سے ٹھنڈا کر لیا جائے۔ اور پھر نوش جاں فرمائیے ۔ عمدہ اور صحت و توانائی سے بھر پور جام ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ