اُردو پوائنٹ پکوان

جام خوبانی


اشیاء: خوبانی (خشک ) ایک پاؤ چینی ایک پاؤ پانی آدھا کلو گرام لیموں کا رس دو ٹی سپون ترکیب: خشک خوبانیوں کو دو تین گھنٹے تک گرم پانی میں بھگو کر رکھیں اور پھر ان کو چھیل کر بیج نکال دئیے جائیں اور پھر ان میں آدھا لیٹر پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیا جائے اور جب خشک خوبانیاں اچھی طرح سے گل جائیں تو لکڑی کی ڈوئی سے دبا کر پیس لیا جائے۔ آنچ کو بہر صورت ہلکا رکھا جائے۔ پھر ا س میں چینی اور لیموں کا عرق ڈال دیں اور جب چینی کا پانی خشک ہو جائے اور جب چینی کا پانی خشک ہو جائے اور قوام گاڑھا ہونے لگے تو اتار لیا جائے اور اچھی طرح سے ٹھنڈا کر کے شیشے کی صاف بوتلوں یا پھر کسی مرتبان میں محفوظ کر لیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ ترین اور ذائقے سے بھر پور جام خوبانی حسب ضرورت نوش جاں فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ