اُردو پوائنٹ پکوان

گاجر کا مربہ


مغز یا بادام پانی میں ڈال کر چھوڑ دیں۔ نرم پڑ جائیں تو چھلکے اتار کر کتر لیں۔ گاجریں چھیل کر دوھو لیں اور لمبائی کے رخ سے تین چار ٹکڑے کر لیں۔ ٹکڑوں کو پانی میں ڈال کر ابالیں۔ نرم ہو جائیں تو پانی سے نکال کر کسی چھلنی میں ڈال دیں تاکہ سارہ پانی نکل جائے اور گاجریں اور گاجریں خشک ہو جائیں۔ چینی میں پانی ملا کر ہلکی سی آنچ پر پکائیں۔ شیرہ تیار ہو جائے تو گاجریں ڈال دیں۔ چند منٹ بعد لیموں کا چھلکا بادام اور لیموں کا رس چھان کر ڈال دیں اور چمچ سے مسلسل چلاتے رہیں۔ شیرہ درست ہو جائے تو ٹھنڈا کر کے مرتبان میں بھر لیں مربہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ