اُردو پوائنٹ پکوان

فروٹ جیلی


اشیاء: سادہ کیک ایک پاؤنڈ سنگتروں کا رس چار عدد سنگتروں کا سنگتروں کا گودا تین عدد سنگتروں کا آڑو (درمیانہ سائز تین عدد) تین عدد ناشپاتیاں دو عدد (درمیانہ سائز ) سنگترے کی جلاٹین ایک پیکٹ ترکیب: سب سے پہلے ناشپاتیوں اور آڑو کو کاٹ لیں اور پھر ایک کھلے منہ کا برتن لے کر اس میں ناشپاتی اور آڑو کے ٹکڑے سنگترے کا گودا آدھا کپ پانی اور چوتھائی کپ چینی ڈال کر اچھی طرح سے پکا لیں۔ یہاں تک کہ یہ نرم ہو جائے ۔ اس کے بعد کیک کی پتلے پتلے سلائس کاٹ لیں اور جس برتن میں بنانا چاہتے ہیں اس میں ہلکا سا مکھن لگا کر کیک کے اطراف میں جما لیں اور پھر تھوڑا سا رس کیک پر چھڑ کیں ۔ اس کے بعد اس کو چولہے پر گرم کر لیں اور جلاٹین اس میں حل کر لیں۔ کچھ پھل سجاوٹ کے لئے الگ کر کے بقایا جلاٹین اور اس کے آمیزے میں شا مل کر دئیے جائیں ۔ کیک والا سانچہ جو آپ نے تیار کیا ہوا تھا اس میں یہ آمیزہ الٹ دیا جائے اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ۔ جلاٹین جم جائے تو اسے پلیٹ میں الٹ کرالگ کئے ہوئے پھلووں سے سجا لیں۔ نہایت ہی عمدہ خو بصورت اور لذت سے بھر پور فروٹ جیلی پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ