اُردو پوائنٹ پکوان

چاکلیٹ جیلی


اجزاء: کوکوپاؤڈر دو کھانے کے چمچ شوگرفری سویٹنر دو کھانے کے چمچ چینی کے برابر ونیلاایسنس چائے کا چمچ سکمڈ(ملائی اتارا ہوا) دودھ 800ملی لیٹر پاؤڈر جلاٹائن دو چائے کے چمچ پانی نکالا ہوا دہی دو چائے کے چمچ ترکیب: کوکوپاؤڈر شوگرفری سویٹنر ونیلا ایسنس اور تین کھانے کے چمچ دودھ کو ایک چھوٹے برتن میں اکٹھا کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس کے بعد پانی بچا دودھ بھی چمچ سے ہلاتے ہوئے ڈال دیں۔ چولہے پر رکھ کر اُبال لیں اور پھر آنچ سے ہٹا کر اوپر جلاٹائن کا چھڑکاؤ کر یں اور پھر تیزی سے ہلاتے ہوے تحلیل کر لیں۔ پھر اسے دو ڈیزرٹ باؤل میں برابر تقسیم کر کے ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ آخر میں ایک ایک چمچ دہی کا چھڑکاؤ کر کے پیش کر یں۔ دہی کا نسبتاََ ترش ذائقہ چاکلیٹ کو خوبصورتی سے معتدل بنادیتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ