اُردو پوائنٹ پکوان

چکن چٹنی


اشیاء: مرغی 1کلو پیاز(کاٹ لیں) دو عدد ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ لہسن پیسٹ چائے کا چمچہ ادرک پیسٹ چائے کا چمچہ لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے کڑھی پتے 8-10عدد ہرا دھنیا، ہری مرچ، ادرک، ہرا پیاز گارنش کے لئے ان سب کو پیس لیں بادیان کا پھول ایک عدد سونف ایک چائے کا چمچہ لونگ چار عدد ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ الائچی چار عدد دار چینی ایک ٹکڑا ناریل ایک کھانے کا چمچہ زیرہ ایک چائے کا چمچہ ثابت مرچیں 7-6عدد تیل ایک کپ ترکیب: ایک پتیلی میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کر یں۔ اب اس میں کڑھی پتے ڈال کر نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور مرغی ڈال کر بھونیں لہسن، ادرک پیسٹ بھی ڈال دیں۔ اب بادیان کا پھول، سونف، لونگ، ثابت دھنیا، الائچی، دار چینی، ناریل، زیرہ اور ثابت مرچیں پیس کر ڈالیں۔ تھوڑا پانی ڈال کر پکائیں بھون کر لیموں کا رس ڈال دیں، سرونگ ڈش میں نکال کر پسے ہوئے ہرے مصالحے سے گارنش کر کے روٹی کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ