اُردو پوائنٹ پکوان

چٹنی ٹماٹر


ٹماٹر آدھا کلو گرام ادرک آدھا چھٹانک پیاز آدھا پاؤ گھی دو ٹیبل سپون سبز مرچ (پسی ہوئی) آدھا ٹی سپون سبز دھنیا چند عدد پتیاں نمک ایک ٹی سپون ترکیب: ٹماٹروں کو سبز مرچ سبز دھنیے اور ادرک سمیت کاٹ لیں اور پھر دیگچی چولہے رپر رکھ دیں اور گھی ڈال کر اچھی طرح سے گرم کر لیں اور پھر اس میں پیاز گول لچھوں کی شکل میں کاٹ کر ڈالیں اور جب پیاز تھوڑی سی سرخ ہونے لگے تو ٹماٹر وغیرہ ڈال کر بھون لیں۔ نمک اور سرخ مرچ بھی ڈال دی جائے۔ جب ٹماٹروں کا پانی اچھی طرح سے خشک ہو جائے تو بھون کر اتار لیں۔ نہایت ہی عمدہ اور لذت سے بھر پور چٹنی کھانوں کے ساتھ تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ