اُردو پوائنٹ پکوان

چٹنی ٹماٹر


اشیاء: ٹماٹر آدھا کلو گرام رائی آدھا چھٹانک تیل آدھا پاؤ سوکھی میتھی آدھا چھٹانک زیرہ آدھا چھٹانک لہسن ایک پوتھی نمک حسب پسند سرخ مرچ حسب پسند ترکیب: سب سے پہلے ٹماٹروں کو دھو کر کاٹ لیں اور پھر ان کو صاف برتن میں ڈال کر ابال لیا جائے اور اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر کا رس مکمل طور پر خشک ہو جائے۔ اس کے بعد اتار لیں اور مندرجہ بالا مصالحہ جات بھون کر خشک کر لئے جائیں اورپھر اس میں لہسن بھی شامل کر لیا جائے ۔ تھوڑا سا ان بھنا زیرہ ڈال کر چٹنی کو بگھار لیں ۔ اس کے بعد چمچ پھیر کر آگ پر سے اتار لیں۔نہایت ہی مزیدار اور ذائقے سے بھر پور عمدہ ترین چٹنی فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ