اُردو پوائنٹ پکوان

چٹنی ٹماٹر


اشیاء: سرخ ٹماٹر چار کلو گرام سرخ مرچ (پسی ہوئی ) ایک چمچہ چینی ایک پاؤ گرم مصالحہ (ثابت) ایک تولہ ادرک ایک چھٹانک پانی دو کلو گرام لہسن ایک چھٹانک لونگ ،سیاہ مرچ ، الائچی ، اور دارچینی حسب ذائقہ ترکیب: سب سے پہلے ٹماٹروں کو پانی میں ڈال کر ابال لیا جائے تاکہ یہ گل کر باکل لیس دار ہو جائیں اور پھر اس کے بعد ان کو ٹھنڈا کر لیا جائے۔ پھر اس میں چینی اور باقی مصالحہ جات ڈال کر آدھے گھنٹے تک اچھی طرح سے پکائیں یہاں تک کہ مرکب خوب گاڑھا ہو جائے ۔پھر اسے ٹھنڈا کر کے ململ کے رومال یا چھلنی میں چھان لیا جائے اور پھر بوتلوں میں محفوظ کر لیں۔ ذائقے سے بھر پور نہایت چٹخارے دار چٹنی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ