اُردو پوائنٹ پکوان

چٹنی ٹماٹر


اشیاء: ٹماٹر آدھا کلو گرام چینی ایک پاؤ کشمش آدھا پاؤ سرکہ آدھا پاؤ پانی ایک پاؤ سبز مرچ دو عدد نمک حسب پسند ترکیب: سب سے پہلے ٹماٹروں کو اچھی طرح سے کاٹ لیں اور پھر ایک پاؤ پانی ڈال کر ان کو اچھی طرح سے ابال لیا جائے۔ جب یہ مکمل طور پر ابل جائیں توان کو باریک کپڑے میں چھان لیں اور اس چھنے ہوئے رس میں سرکہ، نمک، مرچیں اور شکر یا چینی پیس کر ملا لیں ۔ دیگچی کو چولہے پر چڑھا دیں اور پکنے دیں ۔ جب یہ رس خوب گاڑھا ہو جائے تو اس میں کشمش ڈال دیں اور نیچے اتار لیں ۔ نہایت ہی لذیذ اور عمدہ تریب چٹنی تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ