اُردو پوائنٹ پکوان

چٹنی ٹماٹر میتھی


اشیاء: ٹماٹر ایک کلو گرام چینی دو عدد کپ نمک حسب ضرورت مرچ حسب پسند ترکیب: ٹماٹر اور سرخ مرچیں سخت ہو نی چاہئیں کیونکہ کچے ٹماٹروں کی چٹنی مزیدار نہیں بنے گی۔ سب سے پہلے ٹماٹروں کو دھو کر باریک کاٹ لیا جائے اور پھر ایک دیگچی میں اس قدر پانی ڈالیں کہ ٹماٹر آسانی سے گل جائیں اور جب ٹماٹر گل جائیں تو چھان کر چینی کے ساتھ اچھی طرح پکا لیں اور نمک وسرخ مرچ پسند کے مطابق ڈال دیں جب محلول گاڑھا ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں ۔ بہت ہی عمدہ اور ذائقے سے بھر پور چٹنی تیار ہو گی۔ مزے سے تناول فرمائیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ