اُردو پوائنٹ پکوان

چٹنی ٹماٹر


سرخ ٹماٹر ایک کلو گرام چینی آدھا کلو گرام کشمش ایک پاؤ سرکہ ایک پاؤ نمک حسب پسند مرچ حسب ضرورت ترکیب: عمدہ اقسام کے ٹماٹر لے کر اچھی طرح سے دھولیں اور پھر ان کے ٹکڑے کا ٹ کر پانی میں ابال لئے جائیں ۔ اس کے بعد انھیں ململ کے باریک کپڑے میں ڈال کر چھان لیا جائے تاکہ چھلکے الگ ہو جائیں ۔ اس کے بعد اس میں چینی سرکہ اور حسب خواہش نمک ومرچ ڈال کرپکائیں اور جب قوام گاڑھا بن جائے تو کشمش ڈال دیں اور پھر اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور مرتبان میں محفوظ کر لیا جائے۔ نہایت ہی ذائقے سے بھر پور چٹخارے دار چٹنی تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ