اُردو پوائنٹ پکوان

چٹنی آلو بخارا


اجزاء: آلو بخارا آدھا سیر سیاہ مرچیں 10عدد پسی ہوئی لونگ 6عدد سرکہ آدھی پیالی نمک،مرچ حسب ذائقہ طریقہ: آلو بخارے کو دھو کر اس میں ایک پیالی کے برابر پانی ڈالیں اور دیگچی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں ۔گرم مصالحہ ململ کے کپڑے میں ڈال کر باندھ لیں ۔جوں ہی آلو بخارا پک کر نرم ہوجائے تو چولہے سے اتار کر چھلنی یا موٹی ململ کے کپڑے میں چھان لیں ۔اب پھل یعنی آلو بخارے کے گودے میں چینی اور سر کہ ڈال کر چولہے پر رکھیں اور دومیانی آنچ پر چٹنی کو گاڑھا ہونے دیں ۔اس چٹنی کو اگر زیادہ چسپی بنانا ہوتو مرضی کے مطابق ثابت سرخ مرچیں اور آدھ پاؤ کشمش بھی چینی اور سرکہ کے ساتھ ہی ڈال دیں آگ پر سے تب اتارئیے جب چٹنی شہد کی طرح گاڑھی ہوجائے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ