اُردو پوائنٹ پکوان

چٹنی آم


اشیاء: آم کی پھانکیں ایک کلو گرام ادرک آدھی چھٹانک سرکہ آدھا کلو گرام لہسن آدھی چھٹانک چینی ایک کلو گرام خشک پودینہ چھ ماشے کشمش ایک چھٹانک سرخ مرچ تین ماشے دانہ الائچی کلاں تین ماشے نمک دو تولے ترکیب: آم کی پھانکوں کو سل پر اچھی طرح سے کوٹ لیا جائے اور پھر تین پاؤ پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور جب خوب گل جائیں تو ٹھنڈی ہونے پر خوب مل کر اس کا رس نکال لیں اور پھوک کو پھینک دیں۔ اس کے بعد اس عرق میں دھلی ہوئی کشمش اور خشک کی ہوئی ادرک اور لہسن تراش کر باقی مصالحہ پیس کرملا دیں اور پھر بعد میں اس عرق میں چینی اور حسب ضرورت پانی ملا کر آنچ پر چڑھا دیں اور چمچ مسلسل ہلا تے رہیں ۔ جب پانی خشک ہو جائے اور قوام درست ہو کر چٹنی گاڑھی ہو جائے تو اتار کر اچھی طرح سے ٹھنڈا کر لیں اور اس کے بعد مرتبان میں محفوظ کر لیں۔ نہایت ہی عمدہ اور ذائقے سے بھر پور چٹنی تیار ہے۔ مزے مزے سے تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

مزید چٹنیاں ، آچار ، جام ، جیلی ، مربے


اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ