اُردو پوائنٹ پکوان

چٹنی آم


آم دو کلو گرام چینی ڈیڑھ کلو گرام چھوہارے ایک پاؤ کلونجی ایک چھٹانک کشمش آدھا پاؤ سرخ مرچ بیس گرام(پسی ہوئی) سرکہ ایک کلو گرام نمک آدھا چھٹانک(پسا ہوا) ترکیب: آموں کو اچھی طرح سے صاف کر لیں اور ان کو چھیل کر انکی پھانکیں کاٹ لی جائیں اور پھر چھوہاروں کی گٹھلی نکال کر ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لئے جائیں اور ان ٹکڑوں کو معہ کشمش گرم پانی سے دھو کر ہو امیں پھیلا کرخشک کر لیا جائے ۔ آم کی پھانکیں کوٹ کر نرم کر لی جائیں اور پھر ان تمام اشیا ء کو مصالحہ سمیت چینی سرکہ میں ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ آموں کا پانی ختم ہو جائے۔ اور ساتھ ہی چھوہارے بھی اچھی طرح سے گل جائیں۔ چٹنی قوام پر آجائے اورپھر اس کے بعد ٹھنڈی کر کے برتن میں محفوظ کر لی جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور لذیذ تریب چٹنی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

مزید چٹنیاں ، آچار ، جام ، جیلی ، مربے


اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ