اُردو پوائنٹ پکوان

چٹنی آم


آم (پکے ہوئے ) ایک کلو گرام چینی ایک کلو گرام پیاز ایک چھٹانک لہسن دو عدد سرکہ ایک پاؤ ادرک ایک چھٹانک سیاہ مرچ چوتھائی چھٹانک گڑ 100گرام بادام گری کشمش حسب ذائقہ ترکیب: سب سے پہلے آموں کو چھیل کر ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لئے جائیں اورپھر انھیں ایک لیٹر پانی میں ہلکا سا ابال لیا جائے ۔ کشمش اور بادام صاف کر لیں اور پھر گھی میں پیاز لہسن اچھی طرح سے سرخ کر لیں اور پھر ان کو نکال کر آم کے قتلے تل لئے جائیں ۔ اس کے بعد سرکہ کے علاوہ تمام اشیاء دیگچی میں ڈال کر اچھی طرح سے پکا لیں اور جب چینی پانی چھوڑدے تو ایک پیالی پانی مزید ڈال کرپکائیں ۔ جب قوام گاڑھا ہو جائے تو اتار کر سرکہ ملا دیا جائے ۔ نہایت ہی عمدہ اور لذیذ ترین آم کی چٹنی تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

مزید چٹنیاں ، آچار ، جام ، جیلی ، مربے


اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ