اُردو پوائنٹ پکوان

آڑو کریم جیلی


اشیاء: آڑدو خشک 200گرام چینی 75گرام لیموں ایک عدد انڈے کی سفیدی دو عدد کریم ایک پیالی بادام چھلے ہوئے چھ عدد جیلی 15گرام ترکیب: ایک چھوٹے برتن میں خشک آڑو رکھئے اور ان پر ابلتا ہوا پانی اس قدر ڈالیے کہ آڑو تر ہو جائیں۔ آدھا گھنٹہ بھیگا رہنے دیجئے پھر نکال کر گٹھلیاں علیحدہ کر دیجئے۔ لیمو کا رس علیحدہ نکال لیجئے اور اس کے بیج پھینک کر چھلکے کی باریک باریک قاشیں کاٹ لیجئے۔ لیموں کی یہ قاشیں اور آڑو ایک دیگچی میں ڈالیے اور ایک پیالی پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب آڑو گل جائیں تو اتار کر مکسر میں پھینٹ لیجئے۔ مکسر کی سہولت دستیاب نہ ہو، تو ہاتھ سے پھینٹ لیجئے اور پھر چھلنی میں چھان لیجئے۔ پیالے میں جیلی میں ڈالیے اور اس پر تھوڑا سا گرم پانی ملا کر خوب پھینٹئے جب جیلی اور پانی یک جان ہو جائیں تو اس میں پکے ہوئے آڑو اور لیموں کا آمیزہ اور انڈے کی سفیدی ملا کر خوب پھینٹئے اور جمنے کیلئے رکھ دیجئے۔ جیلی جم جائے تو کریم پھینٹ کر اس پر اس طرح الٹ دیجئے کہ تمام جیلی پر کریم کی ہلکی ہلکی تہہ بن جائے۔ کریم ڈال کر اوپر بادام سجا دیجئے۔ آڑو کی کریم جیلی تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ