اُردو پوائنٹ پکوان

انجیر کا مربہ


اشیاء:۔ انجیر ایک کلو گرام چینی دو کلو گرام پان کا چونا آدھی چھٹانک ترکیب:۔ پانی میں چونا حل کر کے چھوڑ دیں۔ چونا نیچے بیٹھ جائے تو پانی نتھار لیں۔ انجیریں دھو کر چھیلیں اور ٹکڑے کر لیں۔ کاٹنے سے ٹکڑوں کو گود لیں۔ آدھ گھنٹہ انجیروں کو چونے کے پانی میں رکھیں اور نکال کر سادہ پانی سے دھو لیں۔ اسے صاف پانی میں ابالیں اور نکال کر پانی خشک کر لیں۔ چینی میں تھوڑا سا پانی ملاکر پکائیں۔ قوام تیار ہو جائے تو اس میں انجیر ڈال دیں۔ مزید پکائیں۔ قوام درست ہو جائے تو اتار لیں۔ مربہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ