اُردو پوائنٹ پکوان

امرود کی جیلی


اشیاء:۔ امرود آدھ سیر چینی ایک پاؤ لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے ترکیب:۔ امرود چھیل کر موٹے موٹے ٹکڑے کر لیں۔ دیگچی میں اتنا پانی ڈالیں کہ اس میں سارے امرود کے ٹکڑے ڈوب جائیں۔ اب اسے اتنا پکائیں کہ امرود گل جائیں باریک کپڑے میں اس آمیزے کو باندھ لیں۔ نیچے برتن رکھیں تاکہ رس ٹپک کر اس میں جمع ہو جائے۔ حاصل ہونے والے رس میں چینی ملا کر چولہے پر چڑھا دیں۔ ایک اُبال آجائے تو اس میں لیموں کا عرق شامل کر لیں۔ ہر اُبال پر جھاگ چمچے سے اتارتی جائیں۔ جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں ٹھنڈے ہونے پر جیلی تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ